Advertisement

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی اشتراک ضروری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی ہاوس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن میکس کی قیادت میں نان پولفریشن، سینٹرل ایشیا اور ایشیا پیسفک کی سب کمیٹی کے چیئرمین امریش بابولعل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی کھلاڑیوں کے ساتھ دو طرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔

سربراہ پاک فوج نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ “افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے”۔

Advertisement

دورے پر آئے معززین نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version