Advertisement

اعصام الحق اور عقیل خان جیسی جوڑی ملنا مشکل ہے،عقیل خان

پاکستان کے ٹینس پلیئر عقیل خان نے کہا ہے کہ اعصام عقیل جیسی جوڑی ملنا مشکل ہے، ایک آدھ پلیئر مل سکتا ہے لیکن جوڑی کا بننا مشکل ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل خان نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں جب اعصام الحق کے ساتھ کھیلا اس وقت وہ انٹر نیشنل ٹینس سے منسلک تھے، جس کا فائدہ ہوا اور ہم نے مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان ٹینس میں نئی تاریخ رقم کی، لیکن اپنے پیچھے مڑ کر دیکھیں تو بہت گیپ دکھائی دیتا ہے۔

عقیل خان نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انہیں جدید سہولتیں بھی حاصل ہیں لیکن نوجوانوں میں جذبے اور فوکس کی کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیل کی فکر نہیں ہے وہ کورٹ میں آتے ہیں اور روٹین کی ٹینس کھیل کر چلے جاتے ہیں، اُنہیں نئی نئی شاٹس اور ٹیکنیکس کا علم نہیں ہے یا وہ کوشش نہیں کرتے اور جب کورٹ سے واپس جاتے ہیں تو کھیل کا نہیں سوچتے بلکہ ادھر ادھر کی مصروفیات میں پڑ جاتے ہیں موبائل فونز اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں کی ساری توجہ حاصل کر لی ہے۔

عقیل خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑی سوشل میڈیا میں  گھنٹوں مصروف رہتے ہیں جب کھیل کی فکر نہیں ہو گی نوجوان آگے نہیں بڑھ سکتے۔

Advertisement

عقیل خان نے کہا کہ میں ابھی کھیل سکتا ہوں اور اس کی وجہ فٹنس ہے اور کھیل میں فٹنس ہی سب سے اہم ہے۔

پاکستان کے ٹینس پلیئر عقیل خان  کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی مجھے اپنے میچ کی فکر ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں یہ جذبہ اور فکر ابھی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version