بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کونسے ٹرینڈ کا حصہ بنیں؟

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا آئی فون لاک اسکرین ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے کی وجہ سے مشہور ہیں، ایتھلیٹ اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں تاکہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔
ثانیہ مرزا نے مشہور ٹرینڈ iphoneLockScreen کا حصہ بنتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو سیاہ سویٹ شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اپنی کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔
ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ کا بچہ بیمار ہو اور 2 گھنٹے کی نیند ہورہی ہو تو اس طرح کے ٹرینڈ کا حصہ بن جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک بنگلادیش کے خلاف آ ج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News