چیف آف آرمی اسٹاف انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا اسلام آباد میں شاندار آغاز

چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل (جی ون) تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے میگا بین الاقوامی ایونٹ کا کل سے اسلام آباد میں شاندار آغاز ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15ممالک کے 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کیٹگریز میں 16طلائی تمغوں کیلئے زور کا جوڑ پڑے گا۔
انٹرنیشنل ایونٹ کاباقاعدہ افتتاح کل شام پانچ بجے لیاقت جمنازیم ہال پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کریں گی۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے بتایاکہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل ہیں، انشاء اللہ تاریخی ایونٹ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان، البانیہ، نیپال، اردن، قازقستان، عمان، مصر، ایران، ترکی، مراکش، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، ایل سلواڈور، کروشیا اور ڈبلیو ٹی ریفیوج کی ٹیمیں 16 گولڈ میڈلز کے لیے مقابلہ کرینگی۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کیلئے بین الاقوامی معیار کا سامان موجود ہے اور مہمان کھلاڑی بہت اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔
کرنل(ر)وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کھیل کو فروغ دینا اور کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر)وسیم جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان آرمی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

