Advertisement

معیشیت میں انقلاب کے لئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا، اسد عمر

اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشیت میں انقلاب کے لئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی  کامیاب جوان کے تحت چلنے والے پروگرام سکل فار آل کے گریجویٹس سے ملاقات ہوئی جس میں میں سی ای او نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن سید جاویدحسن اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

ملاقاتمیں  وفاقی وزیر اسد عمر نے “ہنر سب کے لیے پروگرام” کے تحت مختلف شعبوں میں ہنر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سے ان کے  تجربات  پر تفصیلی بات چیت کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو تکنکی مہارت دی جارہی ہے۔ پہلا بیج اپنی مدت مکمل کر چکا ہے ، دوسرا بیج جاری ہے جبکہ تیسرا بیج چند ماہ کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا ۔

اسد عمر  کا کہناتھا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی کو معیاری تربیت اور ہنر مندوں کو معاشی طور پر منسلک کیا جائے تو وہ قومی معیشت کو نمایاں طور پر فروغ دیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  کا مزید کہناتھا کہ کارکنوں کی ناکافی مہارت اور تعلیم اکثر گھریلو سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک میں تبدیلی لانا ہے تو نواجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version