Advertisement

موسم سرما میں بیماریوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

موسم سرما میں صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے ورنہ بے شمار طبی مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔

پانی ہمارے جسم کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے خصوصاً صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ گرم پانی پینا اور عموماً دن کے کسی بھی حصے میں گرم پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔

قابل برداشت گرم پانی پینے کا سب سے پہلا فائدہ وزن میں کمی ہے، گرم پانی جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی جلد کے ٹوٹے پھوٹے خلیات کو مندمل کرتا ہے جس سے جلد چمکدار اور صاف ہوتی ہے جبکہ جھریاں پڑنے کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے اور چہرے کی ایکنی میں بھی کمی آتی ہے۔

گرم پانی جلد کی خشکی کو ختم کرتا ہے جس سے نہ صرف جسم بلکہ سر کے بالوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ گرم پانی نزلہ زکام، گلے کی خراشوں اور ناک منہ کی دیگر بیماریوں میں کمی کرتا ہے اور بلغم جمع ہونے کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔

اس سے ہاضمے کا نظام بہتر ہوتا ہے اور پیٹ میں مروڑ یا قبض کی شکایت  نہیں ہوتی۔

گرم پانی رگوں اور شریانوں میں جا کر صفائی کرتا ہے جس سے دوران خون تیز اور رواں ہوتا ہے اس سے  پورے انسانی جسم اور دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version