Advertisement

نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ

موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ناصر حسین

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان کے ہمراہ مومن آباد سائٹ میں فٹبال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر  ناصر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان، صحت اور مثبت سرگرمیوں کا وسیلہ ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ فٹبال، کرکٹ،ہاکی، باسکٹ بال اور والی بال جیسے کھیلوں کوفروغ دیں گے جبکہ آؤٹ ڈور کے ساتھ ساتھ ان ڈور گیمز کو بھی فروغ دیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے مقابلے کئے جائیں گےجبکہ کراچی کے تمام اضلاع میں کھیل کے میدانوں کو بحال کریں گے ۔

Advertisement

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ میدان میں فلڈ لائٹس، تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے نشستیں اور باؤنڈری وال بنائی گئی ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے افسران کو ہدایات دیں کہ تمام کھیل کے میدانوں کو صاف ستھرا اور کھیلنے کے قابل رکھا جائے جبکہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کے ارد گرد تمام تجاوزات ختم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے تمام مواقع فراہم کررہی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ضلعی عہدیدار اور کارکن اپنے علاقوں کے میدانوں کو بحال رکھنے کے لئے معاونت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version