Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سونپی۔

6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے اعلیٰ افسروں کے تقرر اور تبادلوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کئے گئے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا پیشہ وارانہ پس منظر

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق چکوال سے ہے، لیفٹینٹ جنرل فیض حمید جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کئے گئے تھے، اپریل 2019 میں ان کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی تھی۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے، اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید راولپنڈی میں 10 کور کے چیف آف اسٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ، انٹر سروسز انٹیلی جنس میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس ( سی آئی ) سیکشن خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

للیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو صدر پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version