Advertisement

تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے، حسان خاور

حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 ہزار بچے اس وقت خون عطیہ کرنے کی اس تنظیم سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 8 ہزار شہروں میں مفت سروسز فراہم کررہے ہیں انسانیت کی خدمت سب سے بڑی بات ہے، ان کو جہاں میری ضرورت ہو میں ہر سطح پر ان کا ساتھ دینے کو تیار ہوں آپ سب بھی ان کا ساتھ دیں۔

حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت وہ ہے جس نے صحت کے معاملے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں، ہم لوگ 70 سال سے ایک ہی نظام کے تحت چل رہے تھے جہاں حکومت اپنے بجٹ خرچ کرتی تھیں۔

Advertisement

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں سرکاری پروجیکٹ کیسے چلتے ہیں، دنیا بھر میں ہیلتھ انشورنس کا نظام ہے تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے، خیبر پختونخواہ میں اس پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور پنجاب میں بھی 60لاکھ افراد کو کارڈز مل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک تمام پنجاب میں بھی کارڈز لوگوں کے ہاتھ میں ہوں گے، عام آدمی 7 سے 10 لاکھ روپے کا علاج اس کارڈ کے ذریعے کروا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کے نام پر آئی تھی احتساب سب کے لیے برابر ہو گا، آج کا میچ انشاللہ ہم جیتیں گے، ہم نے کسی کو کوئی ڈیل نہیں دی ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمجمہوریت آگے بڑھے گی۔

حسان خاور نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان کے حوالے سے جو سوال اٹھے ہیں وہ ان پر اٹھے ہیں، وہ سوال یہ ہیں کہ جو شخص خود 3 سال نظام کا حصہ تھا وہ خاموش کیوں رہا؟

انہوں نے مزید کہا کہ آج انہوں نے لندن میں جا کر کس سیاسی فائدے کے لیے بیان ریکارڈ کروایا، وہ کس جماعت کے عہدیدار رہے ہیں اور کس نے ان کو نوازا، کسی ایک شخص کے قصے کہانیوں سے احتساب کے عمل کو روکا نہیں جا سکتا، اداروں کے بارے میں ہمارے پالیس صاف ہے انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version