Advertisement

ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، راجہ بشارت

راجہ بشارت نےکہا ہے کہ ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا ،اجلاس کے دوران این اے 133 لاہور اور پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر موثر انتظامات کے لیے کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جبکہ لاہور میں کل 254 پولنگ اسٹیشنوں پر 4 ہزار پولیس کی نفری اور 730 رینجرز ڈیوٹی دیں گے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید  کہا گیا کہ پولنگ بوتھ تک انتخابات کے سامان کی ترسیل مکمل سیکیورٹی کے ساتھ کی جائے گی، ووٹرز اور عملے کی حفاظت کے لیے ریسکیو سروس، سول ڈیفنس اور میڈیکل ایڈ کا عملہ بھی الرٹ رہے گا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےکہا کہ جنوبی پنجاب کی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں امن وامان کو یقینی بنائے۔

Advertisement

 راجہ بشارت کا مزید کہناتھا کہ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران الیکشن کمیشن حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اجلا س میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب اور ڈی سی و ڈی پی او خانیوال کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی جبکہ آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشن اور الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version