Advertisement

‘پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں’

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں۔ چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، صرف جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا، لیکن اس طرح عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا بھی احساس ہے، مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں کے ساتھ پیٹرول کی بلاتعطل سپلائی کے لئے رابطے میں ہیں، اوگرا تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version