Advertisement

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے ، جس  کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا جائیگا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے معاہدے کے مطابق حکومت پابندی ہٹا رہی ہے ، پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی سے پابندی ہٹائی جارہی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مذہبی جماعت کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزراء کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ مذہبی جامعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔

Advertisement

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے  پرعملدرآمد سےمتعلق پنجاب سب کیبنیٹ کمیٹی امن وامان اجلاس میں پیشرفت بھی ہوئی ، اجلاس میں مذہبی جماعت کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی۔

مذہبی جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version