Advertisement

کوئٹہ: طلباء تنظیموں کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ جاری

کوئٹہ میں طلباء تنظیموں کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کی بندش کے بعد بولان میڈیکل کالج، بیوٹمز یونیورسٹی کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔

طلباء نے کیچی بیگ گرلز کالج، پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ اور پولی ٹیکنیک کالج کے گیٹ کو بھی تالا لگا کر بند کردیا ہے۔

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

لاپتہ طالبعلموں کی عدم بازیابی کوئٹہ میں طلباء تنظیموں کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ جاری ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ طلباء تنظیموں نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی کال دی تھی، جو پہلا مرحلہ تھا۔ دوسرے مرحلے میں انہوں نے پورے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے 2 طلباء کا اب تک کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

مظاہرین طلباء نے مطالبہ کیا تھا کہ جامعہ سے لاپتہ کیے گئے دونوں طلباء کو منظر عام پر لایا جائے۔

طلباء کے احتجاج کے باعث جامعہ میں ہونے والے امتحانات تعطل کا شکار ہیں جبکہ تدریسی عمل بھی تاحال معطل ہے۔

اس سے پہلے بھی احتجاج پر بیٹھے طلباء سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات اب تک 2 بار ناکام ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version