Advertisement

روہت شیٹی نے کترینہ کیف کا کونسا مطالبہ مان لیا ؟ مداح حیران

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ  کترینہ کیف کا مطالبہ ہدایتکار روہت شیٹی نےتسلیم کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں کترینہ کیف اور روہت شیٹی نے مشہور کامیڈی شو میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی تھی۔

یہ دونوں اس شو میں اپنی آنے والی فلم ’سوریا ونشی‘ کی پروموشن کے لیے آئے تھے جو کہ پولیس کے مختلف کرداروں پر مبنی ایک فلم ہے۔

اس شو میں کترینہ کیف کی جانب سے فورسز اور پولیس پر متعدد فلمیں بنانے والے ہدایتکار روہت شیٹی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ خاتون اہلکاروں کی زندگی پر بھی فلم بنائیں جس پر حال ہی میں روہت شیٹی نے بات کرتے ہوئے اس مطالبے کو تسلیم کر لیا ہے۔

ہدایتکار روہت شیٹی نے اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے سیکیورٹی فورسز میں کام کرنے والی اہلکار خواتین پر فلم بنانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ روہت شیٹی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب بہت سی فلمیں ریلیز ہونے کے لیے لائن میں لگی ہیں جیسے جیسے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور کورونا وائرس کم ہو رہا ہے فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون اہلکاروں کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے تیار ہیں مگر اس میں ایک سال یا اس سے بھی زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

روہت شیٹی کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے پاس اس وقت بہت سے پروجیکٹ لائن اَپ ہیں جو پہلے مکمل کیے جائیں گے پھر وہ کترینہ کیف کا مطالبہ مانتے ہوئے خاتون اہلکاروں پر فلم ضرور بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version