منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی

منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہوراحتساب عدالت نمبر 2 میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بھی 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری مکمل کی۔
احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے ریفرنس کی سماعت کی۔ ملزم فضل داد عباسی کے انتقال کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
وکیل شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ منی لانڈرنگ کیس میں علی احمد گرفتارریمانڈ پرہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
آشیانہ اقبال ریفرنس
لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 میں آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت کی۔ گواہ کی عدم حاضری پر نیب نے التوا کی درخواست کی۔ ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

