Advertisement

راشن پروگرام سے 2 کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

ثانیہ نشتر

حکومت قرضے ادا کرے یا نہیں پاکستان کا مالی خسارہ اپنی جگہ موجود رہیگا، ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں مستحق گھرانوں کیلئے راشن پروگرام لایا گیا ہے، اس پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹر ثانیہ کی زیر صدارت احساس راشن رعایت پروگرام پر صوبائی اسمبلی کے اراکین کے لیے بریفنگ کا انعقاد ہوا۔

جس میں دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی وزیر خزانہ و صحت بھی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر نیشنل بینک کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مستحق گھرانوں کیلئے راشن پروگرام لایا گیا ہے، اس پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھرانے کا کوئی بھی فرد 8171 پر رجسٹریشن کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹر ہو۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ کریانہ مالکان راشن پروگرام کیلئے احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہونگے، خیبر پختونخوا میں راشن پروگرام پر عملدرآمد صوبائی حکومت کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک کا عملہ صوبے بھر میں کریانہ یا دیگر دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے بینک اکاؤنٹ کھول رہا ہے اور حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کو رعایتی رقم کے ساتھ ساتھ پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ کریانہ مالکان کو فی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version