Advertisement

پی ٹی اے نے ٹیلی مارکیٹنگ کالز، میسجز بلاک کرنے کا طریقہ جاری کردیا

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کیلیے ٹیلی مارکیٹنگ اور ان چاہی کالز اور میسجز بلاک کرنے کا طریقہ جاری کیا ہے۔

ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کو بلاک کرنے کیلیے پہلے صارف کو اپنا نمبر ڈو ناٹ کانٹیکٹ رجسٹر (ڈی این سی آر) پر رجسٹر کرنا پڑے گا۔ صارف اپنے موبائل فون میں آر ای جی ٹائپ کرکے 3627 پر ایس ایم ایس کرے گا جبکہ ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن سروسز دوبارہ حاصل کرنے کیلیے صارف کو یو این آر ای جی ٹائپ کرکے 3627 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ طریقے کے مطابق ٹیلی مارکیٹنگ کالز اور میسجز بلاک کرنے کیلیے صارف اپنے موبائل فون میں مطلوبہ نمبر ٹائپ کرکے اسپیس دے کر موصول ہونے والا میسج 9000 پر ایس ایم ایس کرے گا۔ ہر ایس ایم ایس کیلیے 10 پیسے کے معمولی چارجز وصول کیے جائیں گے۔

صارفین ایس ایم ایس کے علاوہ کال کے ذریعے بھی ناپسندیدہ نمبر بلاک کرسکیں گے۔ جاز، ٹیلی نار اور یُوفون کے صارفین #420* جبکہ زونگ صارفین صرف 420 ڈائل کرکے نمبر بلاک کرسکتے ہیں۔ سبسکرپشن چارجز کی تفصیلات متعلقہ سروس پرووائیڈر سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔

Advertisement

پی ٹی اے کے مطابق مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں نیچے دیے گئے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے لنک پر بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/11/274306/amp/

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version