Advertisement

ویرات کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا ملزم ضمانت پر رہا

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والے ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت کرنے پر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 9 ماہ کی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ریپ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

بعد ازاں ’’دہلی کمیشن فار وومین‘‘، کی جانب سے پولیس کو ایک نوٹس بھیجا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ویرات کوہلی کی معصوم بچی کو آن لائن ریپ کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جس پر ممبئی پولیس نے 10 نومبر کو کارروائی کرتے ہوئے 23 سالہ ملزم رمنا گیش کا سراغ لگاکر اسے حراست میں لیا اور اگلے ہی دن عدالت میں پیش کردیا۔ جہاں عدالت نے ملزم کو 16 نومبر تک پولیس کسٹڈی میں دے دیا۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ’’ ویرات کی بیٹی کو دھمکیاں میں نے ہی دیں، پولیس کے پاس اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے‘‘۔

Advertisement

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ میری آئی پی کسی نے ہیک کرکے یہ پیغام سوشل میڈیا پر ڈالا ہو‘‘، لہذا تفتیش مکمل ہونے تک مجھے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے بھارتی انتہاپسند ہندوؤں نے ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کا الزام محمد شامی پرعائد کرتے ہوئے اسے غدار قرار دے دیا تھا جس پر ویرات کوہلی سمیت متعدد کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version