کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں کون کون شرکت کر رہا ہے؟ فہرست سامنے آگئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کترینہ اور وکی کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ نگری کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔
اب تک کی اطلاعات میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ اڈوانی، ورون دھون، نتاشا دلال، اور دیگر کے نام سامنےآئے ہیں۔
رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک منعقد ہوں گی۔
شادی کے لیے راجستھان کےضلع سوائی مادھوپور کے سکس سینس فورٹ ہوٹل میں بکنگ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وکی اور کترینہ کی ٹیمز نے پہلے ہی جے پور جا کر انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے اور 7 سے 12 دسمبر تک ان کی شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کرلی گئی ہے اور شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

