عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی جاری: ‘مزید 27 روسی سفارت کار امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان’

— فوٹو بشکریہ امریکن قونصلیٹ
دنیا کی دو بڑی عالمی طاقتوں روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات بدستور کشیدہ ہیں اور اس دوران مزید روسی سفارت کاروں خو امریکہ سے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف کا کہنا ہے کہ مزید 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے اور وہ آئندہ سال جنوری کے اختتام تک امریکا چھوڑ دیں گے۔
روسی سفیر نے میڈیا کو ایک لائیو ویڈیو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’روسی سفارتی اہلکاروں کا ایک گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو امریکہ چھوڑ دے گا، ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے، جس کے بعد ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے‘۔
اس سے قبل بھی روس یہ کہہ چکا ہے کہ اس کے 100 سے زائد سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت 2016 میں اس وقت امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کے مطابق 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار امریکہ میں اپنی ملازمتوں پر تھے، جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔
دوسری جانب امریکی حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں امریکی مشن کا عملہ 2017 کے اوائل میں 1200 تھا جو بے دخلیوں اور پابندیوں کی وجہ سے کم ہو کر 120 رہ گیا اور سفارت خانے میں نگران کی موجودگی کے علاوہ کسی بھی چیز کو جاری رکھنا مشکل تھا۔
خیال رہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اس سال غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی روک دی اور روسیوں کو ’بے گھر شہریوں‘کی فہرست میں شامل کیا جو دیگر ممالک میں ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News