Advertisement

شعیب اختر پھر سے کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر  شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شعیب اختر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی کرکٹ کِٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس کی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر  اپنے کرکٹ کے دنوں میں بھی  14 نمبر والی جرسی ہی پہنتے تھے۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دوبارہ سے 14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے۔

Advertisement

شعیب اختر  نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ یہ کِٹ کب پہنیں گے تاہم اُن کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

شعیب اختر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب اختر کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ شعیب اختر سے یہی سوال کررہے ہیں کہ آخر وہ کب اور کس ٹورنامنٹ میں یہ کِٹ پہنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version