Advertisement

رات کے وقت دبئی میں اسپنرز کے مقابلے میں فاسٹ باؤلرز کو زیادہ مدد مل رہی ہے،شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ رات کے وقت دبئی میں اسپنرز کے مقابلے میں فاسٹ باؤلرز کو زیادہ مدد مل رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابو ظہبی اور شارجہ میں فاسٹ بولرز کو کھیلنے میں مشکل آ رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ٹیم میں کافی ایسے کھلاڑی ہیں جو پانچ چھ سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، بہت سے کھلاڑی ایک دوسرے کی نیچر اور گیم کو جانتے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کا اسٹار اور کلر پہنتے ہیں تو اس کا پریشر ہوتا ہے، ہر میچ میں پریشر ہوتا ہے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں بھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گروپ میچ ہو یا سیمی فائنل سب کا الگ پریشر ہوتا ہے۔

Advertisement

وائس کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی جیسی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے آ رہے ہیں ویسی ہی فارم اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں جاری رکھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سب ٹیمیں ہی ٹف ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version