کورونا کی نئی قسم ؛ سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی سفری پابندیاں لگادی

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح بحرین نے بھی افریقا کے 7 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق بحرین کے محکمہ شہری ہوابازی نے جنوبی افریقا ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتو اوراسواتینا سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے، تاہم بحرین کے اقامہ ہولڈرز اور بحرینی شہری ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
بحرین نے ان ممالک پر سفری پابندیاں کورونا کی نئی قسم کے سامنے آنے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ظاہر کئے گئے خدشات کے پیش نظر لگائی ہے۔
گزشتہ روز سعودی عرب نے بھی جنوبی افریقا سمیت 7 افریقی ملکوں سے پروازوں کی آمد ورفت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں کے سوا کسی کو بھی ان ممالک سے براہ راست یا بالواسطہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم اگر ان ممالک کے مسافروں نے ایسے کسی ملک میں 14 روز گزارے ہوں گے جہاں سے مملکت میں داخلے کی اجازت ہے تو انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی منظرعام پر آنے والی نئی قسم انتہائی ‘باعثِ تشویش‘ ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

