Advertisement

اب یہ کہتے ہیں پانامہ کی سٹوری کرنے کے لیے اداروں نے حکم دیا، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جیو گروپ کے جرنلسٹوں نے پانامہ کی رپورٹ فخریہ پیش کی اور اب یہ فرمانا چاہ رہے ہیں کہ اُنہیں پانامہ کی سٹوری کرنے کے لیے اداروں نے حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں میاں صاحب نااہل ہوئے۔

شہباز گل نے کہا کہ پہلے بھی نورانی صاحب اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔

قبل ازیں صحافی احمد نورانی کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو جاری کی گئی ہے، جس کی تردید جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کرچکے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میں نے بھی ابھی آڈیو سنی ہے یہ ایک فیبرکیٹڈ آڈیو ہے۔  مارکیٹ میں اس طرح کی چیزیں میرے خلاف لائی جا رہی ہیں۔

 سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے میرے خلاف ایک منظم کمپین چلائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔

Advertisement

مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version