Advertisement

حکومت کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن  سے متعلق  بڑا فیصلہ

حکومت  نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن  سے متعلق  بڑا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 100فیصد بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سی اے اے نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن  کی  بحالی کا نوٹم جاری کردیا۔

  سی اے اے  نے تمام فضائی کمپنیوں کو نوٹم جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری  کردہ  نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل طور بحال کردیا گیا ہے ، بین الاقوامی  فلائٹ آپریشن مکمل طور بحالی  10 نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ این سی او سی اجلاس میں سفری پابندیاں نرم کرنے اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ سے بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارش پر حکومت نے گزشتہ روز  بین الاقوامی پروازوں کا فلائٹ آپریشن مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی نے 5نومبر سے پاکستان آنے والےتمام مسافر کیلئے ویکسینیشن اور ‏‏6 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو 72گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں آنے والا ایئرٹریفک 10نومبر سے پوری طرح فعال ہوگا، کورونا کےزیادہ کیسز پر ‏‏5 ممالک کوسی کیٹگری میں شامل کرلیاگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version