عثمان مختار نے اداکاری کے بعد کیا کام شروع کر دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے بطور اداکار خود کو منوانے کے بعد اپنی ہدایتکاری کے شعبہ میں قدم رکھ دیا۔
اداکار عثمان مختار نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی شارٹ فلم’بینچ‘ ریلیز کردی ہے۔
انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 منٹ کی اس شارٹ فلم میں عثمان مختار اور ربیعہ چوہدری کو ایک ایسے جوڑے کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی شادی کے بعد ایسے دوراہے پر ہیں کہ اپنے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔
یہ شارٹ فلم مصنف علی مدر کی تحریر ہے جبکہ اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری نے اپنے کرداروں سے محبت، نقصان اور پھر اس سے رہائی حاصل کرنے کی ایک جذباتی اور حقیقی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔
اداکار عثمان مختار نے بطور ہدایت کار ناظرین کو اپنے پہلے ہی پراجیکٹ میں شاندار کار کردگی سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
واضح رہے کہ شارٹ فل ’بینچ‘ کو ستمبر میں ہونے والے کانز انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

