Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر کو تین سال قید کی سزا

برطانیہ میں ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اس پر پچھلے 7 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری میلون ڈیاس کو شناخت چوری ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے ایک میڈیکل سینٹر گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن کافی وقت پہلے ہی ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔

میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 ہرشل پٹیل نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر اسے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Advertisement

ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ جعلی شناخت کے لیے 65 ہزار پاؤنڈز خرچ کیے۔

سابق بھارتی کرکٹر  ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version