Advertisement

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند، عوام پریشان

ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے جب کہ عوام پیٹرول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق پیٹرول پمپس اسیوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند ہیں۔

گزشتہ روز کئی پیٹرول کمپنیوں نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم اس کے باوجود بیشتر پیٹرول یا تو پمپس بند ہیں یا پھر وہاں سے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل فراہم نہیں کیا جارہا۔

پیٹرول اور ڈیزل کے لیے پیٹرول پمپس پر چھوٹی بڑی گارٰوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں تاہم بڑی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں میں ایندھن ڈلوانے سے محروم رہے ہیں۔

پیٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے جہاں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نسبتاً کم ہے وہیں رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز من مانگے پیسے وصول کررہے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ روز اوگرا نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، اس سلسلے میں مانیٹرنگ کےلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو صورتحال کو مانیٹر کریں گی، ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح سے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں ملتی پھر بھی عوام کو فلنگ کی سہولت مہیا کرتے ہیں تیل مہنگا ہونے کی صورت میں آئل کمپنیاں کیپ لگانے کا سلسلہ بند کریں، حکومت کی جانب سے تمام ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا اب مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کے لئے کیس ای سی سی بھجوا دیا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لئے وزارت کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version