Advertisement

وزیر اعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بے مثال فلاحی پروگرام دیا ہے، میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بے مثال فلاحی پروگرام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 120 ارب کے ریلیف پیکج سے کم وسیلہ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، تاریخ ساز ریلیف پیکج سے مہنگائی سے پریشان غریب گھرانوں کی مشکلات کم ہوں گی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث پوری دنیا کو مہنگائی کے مسئلے کا سامنا ہے، مشکل معاشی حالات میں اس سے بہتر ریلیف پیکج نہیں دیا جاسکتا تھا، مہنگائی کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول میکانزم پر موثر عملدرآمد کیا جارہا ہے، مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی چین کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، گراںفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں قائم سہولت و ماڈل بازار مہنگائی کا توڑ ثابت ہورہے ہیں، روزانہ ہزاروں افراد ان بازاروں سے معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر خرید رہے ہیں، چینی  90روپے فی کلو اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی 1100روپے میں فروخت یقینی بنائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version