Advertisement

امت مسلمہ افغانستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ امت مسلمہ افغانستان کی ترقی، امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اشک آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 15 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے 40 سال جنگ کا سامنا کیا ہے، افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور پاکستان میں اس وقت 35 تا 40 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کی جا رہی ہے لیکن تعجب ہے کہ انسانی حقوق کا درس دینے والے ممالک مہاجرین کو اپنے ممالک میں داخل ہی نہیں ہونے دیتے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ سبق دینا ہو گا کہ اخلاقیات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، مسلم امہ مل کر عالمی سوچ میں تبدیلی کیلئے آگے بڑھے تا کہ اسلاموفوبیا کی لہر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھا کہ امت مسلمہ افغانستان کی ترقی، امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطہ کیلئے ضروری ہے۔ہمیں مل کر افغانستان کی معاشی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تجارتی و اقتصادی رابطوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ایکو کا پلیٹ فارم اقتصادی رابطوں کے اضافہ میں مدد دے گا۔

 صدر مملکت نے  یہ بھی کہا کہ ایکو کے رکن ممالک میں وسائل کی بہتات ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت، ورثہ اور مذہب ہے۔ ایکو ممالک کی باہمی تجارت ان کی مجموعی تجارت کے 8 فیصد کے مساوی ہے جس میں اضافہ ضروری ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایکو کے رکن ممالک تجارت، سرمایہ کاری، فنانس، ویلیو چینج اور سماجی رابطوں سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں ایکو کے متفقہ وژن 2025ء اور اسلام آباد اعلامیہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ ایکو ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک اور ری انشورنس کمپنی قائم کر کے خود مختاری حاصل کی جائے۔

عارف علوی نے کورونا وائرس کے حوالہ سے قومی معیشت کے بارے میں کہا کہ پوری دنیا کی معیشت کورونا وباء کی وجہ سے متاثر ہوئی، کووڈ 19 کی وباء کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی  کا کہناتھا کہ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈائونز کی حکمت عملی اور غریبوں کی اربوں روپے کی امداد کر کے معیشت کو بحال رکھا،دنیا کے اکثر ممالک میں افراط زر کے مسائل درپیش ہیں اور صارفین کو قیمتوں میں اضافہ کا سامنا ہے تاہم ہماری حکومت غریب طبقہ کی معاونت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ غریب اور کم ترقی یافتہ ممالک سے لوٹی گئی رقوم کی امیر ممالک کو ترسیل روکے اور ہمارے چرائے گئے اثاثہ جات ہمیں واپس کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version