Advertisement

حکومت تمام طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے پرعزم ہے، مشیر خزانہ

شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شوکت ترین سے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر امجد وحید نے پاکستان میں میوچل فنڈ انڈسٹری کا ایک جائزہ پیش کی۔

میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر امجد وحید کر رہے تھے۔

ملاقات میں ڈاکٹر امجد وحید نے کہا کہ میوچل فنڈ ایسوسی ایشن ملک میں بچتوں کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر امجد وحید کا مزید کہنا تھا کہ  میوچل فنڈز سرمایہ کاروں کی تمام اقسام کے لئے موزوں ہے، حکومتی ترقیاتی منصوبوں کے لئے یہ ممکنہ فنڈ جمع کرنے کا ذریعہ بن سکتا  ہے۔

Advertisement

مشیر خزانہ شوکت ترین نے وفد کو مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن سہولت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مشیر خزانہ نے پاکستان میں میوچل فنڈ مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر شوکت ترین نے کیپیٹل مارکیٹ کی اہمیت پر  بھی روشنی ڈالی۔

شوکت ترین  کا کہنا تھا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین  کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے آگاہی پیدا کرنے اور میوچل فنڈ مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version