Advertisement

ترکی، متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کیلئے پُرعزم

turkey-and-UAE

انقرہ: ترکی کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے رہنما شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یو اے ای کی انقرہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے متوقع ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہونے جارہی ہے جب ترکی کی کرنسی کو مارکیٹ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ انقرہ کا دورہ لبیبا میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے جو ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ترکی کی کرنسی لیرا کو ڈالر کے مقابلے میں اچانک 15 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال اس وقت حالات کشیدہ صورت حال اختیار کرگئے تھے جب لیبیا میں دونوں ممالک کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا، اس سے قبل بھی عرب اسپرنگ کے باعث تقریباً ایک دہائی پہلے دونوں ممالک کے درمیان حالات سرد جنگ کی وجہ تھے۔

سیاسی مخالفت کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر رابطہ موجود ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان حالیہ بات چیت معاشی تعلقات اور کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے ہوگی۔

Advertisement

ایک سینئر ترک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘یہ اُمید کی جارہی ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں معیشیت، ٹیکنالوجی، ماحولیات، سائبر سیکیورٹی اور لاجسٹک پر بات چیت اور معاہدے ہوسکتے ہیں’۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا امکان ہے، جس میں ترکی ویلتھ فنڈ اور ملک کی سرمایہ کاری کمپنی شامل ہے۔

علاوہ ازیں ترکی کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ کے دورے کے دوران ای کامرس، توانائی اور سپلائی چین کے شعبوں کے حوالے سے معاہدے متوقع ہیں۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک خارجہ پالیسی کے حوالے سے تعاون پر بھی بات چیت کریں گے، متحدہ عرب امارات سے تنازعات اب ماضی کا حصہ ہے اور ہمارے تعلقات تعاون اور مشترکہ فوائد کی بنیاد پر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version