Advertisement

پاکستان کا فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار

بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ  بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کو منانے میں عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کی یاد منانا عالمی برادری کے لیے اس بات کی یاددہانی ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے، فلسطینی عوام کو ابھی تک ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت  نہیں ملا جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں فراہم کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے ہماری حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرنے کا بھی موقع ہے جو ایک غیر قانونی اور وحشیانہ قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عاصم افتخار احمد  نے کہا کہ تنازعہ فلسطین ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک متعین اصول رہا ہے، اس دن پاکستان فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی مسلسل اور بلا روک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی زندگیوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے جبکہ عالمی برادری   کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

عاصم افتخار احمد  نے کہا کہ عالمی برادری کو  مقبوضہ علاقوں میں  انسانی حقوق  کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے لیے احتساب کو یقینی بنانا چاہیے، ایک ایسا حل جو بین الاقوامی   قانون  کے مطابق پائیدار امن و استحکام کا ضامن ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس دن ایک قابل عمل، خودمختارفلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version