Advertisement

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے محمکہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری  داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی  مقصود احمد نے میچز کے دوران کئے جانے والے سیکیورٹی  انتظامات کے حوالے سے  شرکاء کوبریفنگ  دی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی  مقصود احمد  نے کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار بشمول ایس ایس یو کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز اور  دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ اہم مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں   میچز کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز امیر شیخ اور ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے  شرکت کی۔

پولیس کے سینئر افسران ، آرمی، رینجرز اور پی سی بی کے حکام  نے  بھی اجلاس میں شرکت  کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Next Article
Exit mobile version