Advertisement

سندھ ہائیکورٹ میں تین مختلف کیسز کی سماعتیں

سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں تین مختلف کیسز، سابق آئی جی کیخلاف نیب انکوائری، نیب افسران کے خلاف تحقیقات اوراغوا برائے تاوان کی سماعت ہوئی۔

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری

سندھ ہائیکورٹ میں ایک اورنیب انکوئری میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق آئی جی سندھ کی دس دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکر کے دس دن کے اندر متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ضمانت کی درخواست احستاب عدالت میں چلے گی۔

Advertisement

نیب پراسیکوٹرکا کہنا ہے کہ غلام حیدر جمالی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوائری جاری ہے۔

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف پولیس فنڈز میں کرپشن کے معاملے پر ایک ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے۔

رشوت خورنیب افسران کے خلاف تحقیقات کا معاملہ

سندھ ہائیکورٹ میں دوسرے کیس رشوت خورنیب افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں نیب کے سابق تفتیشی افسراورسیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیرعباسی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیب کےتفتیشی افسر نےعدالت میں جواب جمع کروایا۔

تفتیشی افسرنےعدالت کو بتایا کہ نیب اپنےافسران کے خلاف بدعنوانی کی شکایات پرتحقیقات کررہا ہے۔ ضمیرعباسی کو فی الحال کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا۔

Advertisement

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ضمیرعباسی سے تحقیقات کی ضرورت پڑسکتی ہے،

عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اورسابق نیب تفتیشی افسر ضمیرعباسی کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے دس روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرنےعدالت کو بتایا کہ نیب کے کرپٹ اوررشوت خورافسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ضمیرعباسی اوردیگرافسران کے خلاف تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔ ضمیرعباسی نے گرفتاری سے بچنے کے لیےعدالت سے رجوع کیا تھا۔

 تیسرے کیس اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزا کے خلاف اپیل

سندھ ہائیکورٹ میں تیسرے کیس اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔

Advertisement

عدالت نےملزم عمران احسن اور زبیر کی سزا کالعدم قراردے دی۔

ملزمان عمران احسن اور زبیرکو خصوصی عدالت نے عمر قید اور دیگر سزائیں سنائی تھیں۔

ملزمان پرنیو ٹاؤن تھانےکی حدود سے 2008 میں مدعی نفیس کے بیٹے طلحہ کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کا الزام تھا۔

مقدمے میں شریک خاتون ملزمہ لائبہ وعدہ معاف گواہ بن گئی تھی۔ تاہم مقدمے کے مدعی نفیس احمد ملک چھوڑ کرباہر چلے گئے تھے۔

ملزمان کو اغوا برائے تاوان کے الزام میں عمر قید اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version