Advertisement

اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہاکہ خیبرپختونخواہ والوں کو بھی پتہ چل گیا کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی غر یبوں کی آواز ہے، آج ہم نے دیکھا دیا جلسہ ایسا ہوتاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پشاور والوں نے پیپلزپارٹی کی حق میں فیصلہ دےدیا۔

اس سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حالات آج سے 54 سال پہلےجیسے ہوگئے ہیں۔

پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، جب تک غریب عوام کی حالت نہیں بدلےگی معیشت بہترنہیں ہوسکتی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹی سیاست نہیں کرتے، باتوں سے کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت کیلئے اٹھنا پڑے گا۔

پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم قربانیوں کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم بھٹوکی جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پہنچ گئے ہیں، جوکچھ دیرکے بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پشاورمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پشاور نے ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب عوام جاگیرداروں کی ظلم کا شکار تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جاگیرداروں کی ظلم سے نجات دلائی، آج بھی عوام مشکلات کا شکار ہے پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
Next Article
Exit mobile version