Advertisement

حفیظ کی بال پر ڈیوڈ وارنر کا چھکا، ہربھجن سنگھ حفیظ کی حمایت  میں سامنے آگئے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے متنازع شاٹ پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر  ڈیوڈ وارنر کی متنازع شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وارنر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ یہ قوانین کے مطابق تھا لیکن اس کے باوجود بھی وارنر کو گیند کو نظرانداز کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اچھا پیغام نہیں جاتا۔

ہربھجن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے نو بال قرار دیا تھا۔

ایمپائر کی جانب سے نو بال قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version