Advertisement

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میرا ڈونا کی پہلی برسی

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگومیرا ڈونا کی پہلی برسی ارجنٹائن میں منائی گئی۔

1986 میں ورلڈ کپ فٹ بال کی فاتح ٹیم کے اہم رکن میرا ڈونا کی پہلی برسی کے موقع پر اہل خانہ اور مداح بیونس آریز کے شہر گارین میں جمع ہوئے ۔

میرا ڈونا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں دور دراز سے مداح ان کے آبائی شہر پہنچے ۔

میرا ڈونا کے قریبی دوست ریو ایڈریان نے اس موقع پر کہا کہ ہم میرا ڈونا کی برسی کے لئے جمع نہیں ہوئے ، بلکہ ہم ان کی زندگی کو سیلیبریٹ کرنے جمع ہوئے ہیں۔

میرا ڈونا ارجنٹائن کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، اور اپنے بہترین کھیل کی بدولت پوری دنیا کو گرویدہ بنا لیا تھا۔

Advertisement

میرا ڈونا یوں تو اپنے کھیل کی بدولت میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے تھے ، مگر ان کی گھریلو زندگی کے تنازعات نے بھی ان کو خبروں میں رکھا۔

میرا ڈونا ڈونا گزشتہ سال 25 نومبر کو ارجنٹائن میں انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version