Advertisement

شیخ رشید نے حریم شاہ کو فون پر ڈانٹ دیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کو شیخ رشید نے فون پر ڈانٹ دیا۔

حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا  ہے۔

حال ہی حریم شاہ نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس میں میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ اُن کا فون اٹھا لیں گے؟

میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔

حریم شاہ نے وہیں شو کی شوٹنگ کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی۔

حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید احمد نے کال اٹھا لی۔

Advertisement

شیخ رشید احمد کا اس دوران حریم شاہ سے کہنا تھا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں۔

جبکہ حریم شاہ کے اُسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ دیا۔

حریم شاہ کا شیخ رشید احمد کو کہنا تھا کہ ’ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version