Advertisement

حمزہ شہباز کا پاک جرمن تعلقات میں کلیدی کردار ہے، جرمن سفیر

برن ہارڈ سٹیفن نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک جرمن تعلقات میں کلیدی کردار ہے۔
برن ہارڈ سٹیفن نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو کامیاب دورہ جنوبی پنجاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مظبوط شخصیت کے حامل سیاستدان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
حمزہ شہباز کا اس ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری نظام اور سیاسی قیادت تشدد اور عدم برداشت کے سامنے ایک بند کی سی حیثیت رکھتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کو اس وقت معاشی، سیکیورٹی، خارجہ، پارلیمانی فورمز کی بے توقیری، پولرائزیشن اور مشکل صورت حال کا سامنا ہے، اس بدترین صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک جگہ مل بیٹھنے اور مکالمہ کرنے میں ہی ہے۔
ملاقات میں حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد ہونے کا ذکر کیا۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کا واحد سیاسی ایجنڈا ہے اور اگلے انتخابات میں مینڈیٹ ملنے کے بعد بھی اسی پر کاربند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات اور سب کے لیے برابری کا مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی مواقع ہی عوام کا جمہوریت پر یقین بحال کر سکتے ہیں، اس سے ایک نئی امنگ بھی پیدا ہو گی۔ مسلم لیگ ن انتخابات کی تیاری کر رہی ہے اور اس ضمن میں اپنے ورکرز کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے جرمن سفیر کو بتایا کہ تاریخی مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا ملاقات میں مزید کہنا تھا کہ حکومت کا اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مخاصمانہ طرز عمل ملک کو درست سمت میں لے جانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version