انڈونیشیا میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

ڈاکٹرز
انڈونیشن پولیس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں سعودی شہری کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس نے 29 سالہ سعودی شہری کو ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ واپس روانگی کی تیاری کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق ہمیں سعودی شہری پر اپنی 21 سالہ بیوی کو جلاکر مارنے کا الزام ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی شہری نے چند روز قبل ہی اپنی بیوی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جس کے لیے اس نے آن لائن آتش گیر مادہ بھی منگوایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سیانگور شہر کے رہائشی جوڑے کی کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد 21 سالہ مقتولہ کی لاش ملی جو 99 فیصد جھلسی ہوئی تھی۔
سعودی شہری نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آتش گیر مادہ گھر کے فرش کی صفائی کے لیے منگوایا تھا اور اسی میں استعمال کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات لگتی ہے تاہم اس حوالے مکمل تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

