Advertisement

نوکیا کا سنگل چارج پر 2 دن تک چلنے والا فون ایکس 100 متعارف

نوکیا کمپنی کی جانب سے سنگل چارج پر 2 روز تک چلنے والا اسمارٹ فون ایکس 100 متعارف کرادیا گیا ہے جو کہ بنیادی طور پر ایکس 10 پر مبنی ہے۔

نوکیا کا ایکس 100 ایک 5 جی فون ہے جس میں 6.67 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے گوریلا گلاس پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

نوکیا ایکس 100 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح 4470 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ سنگل چارج پر 2 دن تک کام کرسکے گی اسکے علاوہ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں وائی فائی 5، بلیو ٹوتھ 5.1، این ایف سی، ہیڈفون جیک، ایف ایم ریڈیو اور 2 مائیکرو فونز دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

Advertisement

نوکیا ایکس 100 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر کمپنی کی جانب سے ایکس سیریز کے فونز کے ساتھ کچھ عرصے پہلے 3 سال تک آپریٹنگ سسٹم اور ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اس فون کی قیمت 252 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ فی الحال امریکہ میں فروحت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version