Advertisement

پنجاب حکومت 248 ارب روپے سالانہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں دے رہی ہے، یاسمین راشد

یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 248 ارب روپے سالانہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں دے رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں نشتر یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس میں  مختلف انتظامی امور زیر بحث آئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ صفائی کو مزید بہتر کیا جائے، ادویات کی بروقت خریداری یقینی بنائی جائے اور طبی آلات و مشینری کی مرمت میں تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے رویوں کو بہتر بنایا جائے۔ پنجاب حکومت 248 ارب روپے سالانہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ے رہی ہے۔

اجلاس میں نشتر یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ نشتر یونیورسٹی کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے اور تعمیرو مرمت کی منصوبہ بندی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت ہی طبی آلات کی بہتری، مرمت اور خریداری کی جائے۔ بجٹ کو مالیاتی ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے 100 فیصد خرچ کریں۔

اجلاس میں نشتر یونیورسٹی میں بی ایس ٹیکنالوجی پروگرام کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version