Advertisement

اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک2020-25 کی منظوری

عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی کابینہ نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک2020-25 کی منظوری دے دی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک2020-25 کی منظوری دے دی  ہے، پالیسی کی منظوری سے مصنوعات اور خدمات کی تقسیم اور فروخت میں بہتری آئیگی۔

 مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پالیسی سے جیوگرافیکل اور مصنوعات کی ڈائیورسیفکیشن ہوگی جبکہ ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے  پیداواری لاگت میں کمی آئیگی۔

عبدالرزاق داؤد  نے کہا کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی کے تحت ریجنل رابطہ کاری اور لک افریقہ پالیسی کو دیکھا جائے گا اور فری ٹریڈ معاہدات اور پری فرینشل تجارتی معاہدوں کے تحت مارکیٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  نے مزید کہا کہ  پالیسی کے ذریعے لاجسٹکس اور ٹریکنگ کے نظام کو سہولت فراہم کی جائیگی جبکہ پالیسی کے ذریعے ٹی آئی آر معاہدے کے تحت یورپ اور روس کی منڈیوں تک اشیاء کی رسد میں آسانی ہوگی اور ان منڈیوں تک رسائی وسطی ایشیائی ریاستوں، ایران اور ترکی کے ذریعے ممکن ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version