Advertisement

فضل الرحمن سب سے بڑے سیاسی بیروزگار ہے، وزیر مملکت

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحمن سب سے بڑے سیاسی بیروزگار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏فضل الرحمن پچھلے 3 سال میں سب سے بڑے سیاسی بیروزگار ہے جوہر حکومت میں اقتدار کے مزے لیتے رہے ہے۔

Advertisement

فرخ حبیب نے کہا کہ اجلاس کا نتیجہ صفر برائے صفر نکلا، آر یا پار والے بری طرح خوار ہورہے ہیں۔

 وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے نام ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے انتشار پھیلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہونگے۔

واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن اتحاد پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا تھا کہ میں کے منتخب وزیراعظم سمیت دیگر کے خلاف سازشیں آشکار ہوچکی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا  کہ قانون کسی ایک ایوان میں پیش کیا جاتا ہے وہاں سے قبول یا مسترد ہوتا ہے، دوسرے ایوان میں بھی قانون مسترد ہوجائے تو مشترکہ اجلاس بلایاجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ مشترکہ اجلاس میں ایسے قوانین پاس کیے جو کسی ایک ایوان میں بھی پیش نہیں کیے گئے، قوانین کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر وار کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب 6 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Advertisement

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا  تھا کہ قوم کا مطالبہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن کے اختیارات کو سمیٹنا کسی صورت قبول نہیں، یہ قانون سازی آئین سے متصادم ہے۔

ان   کا کہناتھا کہ  جعلی حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا اور 50 لاکھ افراد کو نوکریوں سے بیروزگار کردیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی جعلی حکومت کے دھوکے میں نہ آئیں، ہم اوورسیز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کے لیے آئینی طور پر کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version