Advertisement

کیا ملک میں دوبارہ کورونا بڑھ رہا ہے؟

ملک میں گزشتہ روز کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد صحتیاب ہونے والوں سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لئے 37 ہزار 148 ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 322 میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.86 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک 12 لاکھ 82 ہزار 195 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے، گزشتہ روز مزید 236 افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ اس طرح اب تک کورونا کے 12 لاکھ 30 ہزار 970 مصدقہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ روز کورونا کی وبا نے مزید 3 افراد کی جان لے لی ہے، اس طرح اب تک ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 663 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار 562 فعال مریض ہیں، جو اپنے گھروں، اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں، ان مریضوں میں سے ایک ہزار 43 کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یورپ کے کئی ملکوں میں کورونا کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، جرمنی میں گزشتہ ایک ہفتے سے یومیہ 45 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version