Advertisement

نسل پرستی کے نئے اسکینڈل نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کو ہلا کر رکھ دیا

نسل پرستی کے نئے اسکینڈل نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیاہ فام اور ایشیائی ریفریوں کی جانب سے ریفری سسٹم کی بدسلوکی اور تعصبانہ رویوں کے انکشاف کے بعد انگلش فٹ بال میں نسل پرستی کا تازہ اسکینڈل سامنے آگیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کا ریفری سسٹم سیاہ فام اور ایشیائی ریفریوں کو کھیل کے اعلیٰ درجے میں پہنچنے سے روک رہا ہے۔

برطانوی اخبار کی جانب سے فٹبال ایسوسی ایشن کو جمع کرائی گئی تحقیقی رپورٹ میں معروف لیگوں میں ریفریوں کی ترقی کا جائزہ لینے والے مبصرین کی جانب سے سیاہ فام اور ایشیائی ریفریوں پر نسل پرستانہ اور تعصبانہ تبصرے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انگلش پریمیئر لیگ میں کوئی سیاہ فام یا ایشیائی ریفری شامل نہیں، جبکہ انگلینڈ کے 7 بڑے ڈویژنز میں نسلی اقلیتوں سے صرف 4 ریفری کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

ایسوسی ایشن حکام نے مبینہ واقعات کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version