Advertisement

ٹوور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ عبدالواحد نے جیت لیا

ٹوور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد نے جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دوسرا مرحلہ ٹانک سے گومل زام ڈیم تک منعقد ہوا تھا ۔

ریس کی اختتامی تقریب تیسرے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد وانہ وزیرستان میں منعقد ہوگی۔

 خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، کمشنر ڈیرہ،خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن، پاک فوج، ایف سی جنوبی وزیرستان کے باہمی اشتراک سے منعقدہ پہلی کمشنر ٹوور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے کا آغاز پاک فوج کے کرنل شیر عالم خان نے ٹانک کے مقام پر فیتہ کاٹ کے کیا۔

 اس موقع پر ان کے ہمراہ کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران،پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران موجود تھے۔

Advertisement

 ٹانک سے شروع ہونی ریس 74 کلومیٹر ٹریک پر مشتمل تھی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹانک میں روایتی رقص، گھوڑارقص اور ڈھول کی تھاپ پر ڈانس پیش کیا گیا۔

 بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائیکلسٹ عبدالواحد نے ٹریک 2گھنٹے9 منٹ اور 11 سیکنڈ میں عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version