Advertisement

قرضے سے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 35 ارب روپے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرضے کے تحت کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے مزید 35 ارب روپے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ویکسین کی خریداری کیلئے قرض میں 50 ارب 10 کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے۔ وزارت صحت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ویکسین کی خریداری کررہے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں ادائیگیوں کیلئے مزید 20 کروڑ ڈالرز کی روپیوں میں ضرورت کی تجویز دی گئی، اس سے قبل 30 کروڑ ڈالرز کی روپیوں میں منظوری دی گئی تھی۔

مذکورہ رقم تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ فنڈز رواں مالی سال 2021-22 کیلئے مانگے گئے ہیں۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا تھا اور کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے قرض دینے کی منظوری دی تھی ۔

Advertisement

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 6 اگست 2021 کو معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version