Advertisement

محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اسلام آباد کا موسم:

اسلام آباد میں موسم بدستورخشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ملتان اور گردونواح کا موسم:

Advertisement

ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

اس کے علاوہ ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پنجاب کا موسم:

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا کا موسم:

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اورسرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر/ گلگت بلتستان کا موسم:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version